(محمد ماجد) کراچی بھیم پورہ کے مکین شدید گرمی اور حبس میں 12، 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ پر آپے سے باہر ہو گئے ، مکینوں نے حکومت سندھ سے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے بھیم پورہ کے مکینوں کو اذیت سے دوچار کر دیا، شہریوں کو شدید گرمی کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈٖنگ کا بھی سامنا، شہری کے الیکٹرک کے اس رویے کیخلاف سراپا احتجاج ہو گئے، شہریوں نے حکومت سندھ سے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا پرزور مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہر ماہ بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کررہے ہیں،اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا جن دن بدن بےقابو ہوتا جا رہا ہے۔ خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی بار بار عدم دستیابی کی وجہ سے ہم بلڈ پریشر کی مریض بن گئی ہیں، بچے اور بزرگ بھی لوڈ شیڈنگ سے بےحد پریشان ہیں، علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔