(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ آئینی مدت سے تجاوز کی قیاس آرائیوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے،حکومت قومی اسمبلی کی آئینی مدت سے تجاوز نہیں کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے،جمہوریت اور آئین کی پاسداری کریں گے،مخصوص ایجنڈے کے تحت اقتدار پر بٹھائے جانے والے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر چھوڑ دیتے ہیں،وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عوام گواہ ہیں ہم نے ظلم و جبر برداشت کیا مگر پارٹی چھوڑی نہ سیاست۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت، آئین اور وطن کی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں عالمی حالات میں دشمن ہمیں بند گلی میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں اور ان کے مثبت اور دور رس نتائج نکلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی باکسر عثمان وزیر نے اپنےیوتھ ورلڈ چیمپئن ٹائٹل کا دفاع کر لیا