(عبدالخالق مغیری )جیسا کرنا ویسا بھرنا کے مصداق سندھ کے دوسرے بڑے شہر لاڑکانہ میں مزدور شہری سے ڈکیتی کے دوران مبینہ طور پر ڈاکو ساتھی کی گولی سے ہلاک ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے تھانہ ماہوٹہ کی حدود میں مقامی ہوٹل پر مزدور سے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکوں ہلاک ہوگیا ،ہلاک ڈاکو کی شناخت نواحی گاؤں شادن جتوئی کے رہائشی غلام محمد جتوئی کے نام سے ہوئی۔۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر چانڈکا اسپتال منتقل کردی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے کسانوں سے 35 ارب اکٹھے کرنے کا پلان بنا لیا