لندن کے بعد دبئی پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا،کیا فیصلے ہونے جارہے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
لندن کے بعد دبئی پاکستانی سیاست کا نیا مرکز بن گیا ۔میاں نوازشریف لندن سے دبئی پہنچ گئے۔میاں نوازشریف سےمریم نواز کی ملاقات کچھ دیر بعد ہوگی ۔ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی، عام انتخابات اور نگران سیٹ اپ کے ناموں پر غورہوگا۔ جس کے بعد نوازشریف ، مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد حج کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔سابق وزیر اعظم نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف دبئی پہنچ گئے۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی آج صبح ہی لاہور سے دبئی پہنچی ہیں،شریف فیملی کے دیگر اراکین بھی دبئی میں اکٹھے ہوگئے،سابق وزیر اعظم نواز شریف دبئی سے حج کے لیے روانہ ہونگے
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف بھی والد کے ہمراہ حج کے لیے روانہ ہونگی،حج کی ادائیگی کے بعد سابق وزیر اعظم روانہ دبئی پہنچیں گے،ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دبئی میں متوقع آمد ہے،سیاسی بڑوں کی بیھٹک میں دبئی میں آئیندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور حکمت عملی پر مشاورت ہوگی ،آئندہ عام انتخابات سے متعلق اور میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر بھی مشاورت متوقع ہے۔مزید دیکھیے اس ویڈیو میں