اداکارہ یمنیٰ زیدی آسکر ایوارڈ جیت سکتی ہیں، نادیہ جمیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی پلیٹ فارم پر یمنیٰ زیدی کی بے انتہا تعریفیں کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’وہ ایسی اداکارہ ہیں جو آسکر ایوارڈ بھی جیت سکتی ہیں‘۔
نادیہ جمیل کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہے جہاں انہیں یمنیٰ زیدی کی تعریفیں کرتے سنا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ ’یمنیٰ زیدی بہت کچھ کرسکتی ہے۔ جب میں اس کی پرفارمنس کو دیکھتی ہوں تو مجھے اس میں انٹرنیشنل اسٹار نظر آتا ہے وہ ایسی اداکارہ ہیں جو آسکر ایوارڈ بھی جیت سکتی ہیں‘۔
:) ❤️❤️❤️ https://t.co/UIPV9gF5Z7
— Nadia Jamil (@NJLahori) June 24, 2023
اس ویڈیو کے بعد ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے نادیہ جمیل سے یمنیٰ زیدی پر کی جانے والی حالیہ تنقید کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔ نادیہ جمیل نے متعدد ٹوئٹس پر یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی تعریفیں کی، ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’میں یمنیٰ کو بہت سراہتی ہوں، ان کا کام ان کے لیے بولتا ہے‘۔
I don’t choose many projects. But the right one with Yumna would be an exciting experience for sure. InshaAllah ???? Bless you ❤️ https://t.co/5gTl5iUMJd
— Nadia Jamil (@NJLahori) June 24, 2023
I admire Yumna A LOT. Her work speaks for her!
— Nadia Jamil (@NJLahori) June 24, 2023
Thank you :) https://t.co/z6qOayzCX5
نادیہ جمیل اور یمنیٰ زیدی کو ایک ساتھ ڈرامے میں کام کرنے سے متعلق سوال پر انہوں ٹوئٹ کیا کہ ’میں زیادہ پروجیکٹ میں کام نہیں کرتی لیکن یمنیٰ کے ساتھ ایک بہترین پروجیکٹ پر کام کرنا دلچسپ تجربہ ہوگا‘۔
ایک اور ٹوئٹ پر انہوں نے یمنیٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہر کسی کو معلوم ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ یمنیٰ انتہائی باصلاحیت ہے، اس میں ہر کو حیران کیوں ہے؟‘ انہوں نے مزید کہا کہ یمنیٰ کے پاس کوئی عام ہنر نہیں ہے بلکہ وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں، میں اداکاری کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہوں، جب میں کسی کو دیکھتی ہوں تو پہنچان جاتی ہوں کہ ایک اچھا اداکار کون ہے’۔
There are some fun dramas going on. Tere Bin is exciting because of Yumna & Wahaj’s chemistry. The first of its kind since Fawad & Mahira.
— Nadia Jamil (@NJLahori) June 24, 2023
Also loving Kuch Ankahi,Aroosa is a genius in it. Jhoom is fun,Harris Wahid good in it. Gumshuda is AMAZING.Khushal is a breath of fresh air https://t.co/O4NwdmcLjR
نادیہ نے یمنیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی انہیں خود نہیں معلوم کہ ان کے اندر کون سی صلاحیتیں موجود ہیں، اس نوجوان لڑکی کے اندر بہت زیادہ ہنر ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ بہترین اداکاروں میں سے ایک ہے‘۔
نادیہ جمیل نے اپنے پسندیدہ ڈراموں کے حوالے سے بھی بات کی، انہوں نے ڈراموں کی فہرست شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ’ڈراما تیرے بن میں یمنیٰ زیدی اور وہاج کی کیمسٹری بہت پسند ہے‘۔
Fantastic chemistry. MashaAllah.
— Nadia Jamil (@NJLahori) June 24, 2023
After Fawad ‘ Mahira, Shahnaz Sheikh & Asif Raza Mir, NOW we have Wahaj & Yumna! Electric chemistry. https://t.co/rGxWWwYFnu
نادیہ جمیل کہتی ہیں کہ ’یمنیٰ کا کام ان کے لیے بولتا ہے، انہیں معلوم ہے کہ وہ کیا کررہی ہیں، اپنے اوپر بھروسہ رکھیں اور لوگوں کو اپنی مختلف رائے کا اظہار کرنے دیں۔‘
Her work will always speak for itself. Don’t worry too much. Yumna knows what she’s doing. Alhamdolillah. Keep the faith and let people share different opinions. Have a good night! https://t.co/Gfyc6nWyih
— Nadia Jamil (@NJLahori) June 24, 2023
یاد رہے کہ جیو ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ کے بعد یمنیٰ زیدی پر کئی اداکاروں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی، حال ہی میں نادیہ افگن نے ایک پرورگرام میں کہا کہ تھا ’یمنیٰ زیدی اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں۔‘
اسی دوران نادیہ جمیل نے اپنی کم عمری میں جنسی ہراساں کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی عمر میں ہی انہیں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، انہیں تب اس کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔
لیکن آج میں 50 سال کی ہوں، آج میں خود اعتمادی اور بہت عزت کے ساتھ کہتی ہوں، یہ میرے لیے شرم کی بات نہیں ہے، نہ کبھی تھی اور کبھی ہوگی۔’
RESPECT!
— Nadia Jamil (@NJLahori) June 24, 2023
My Name is Nadia Jamil. I was also sexually abused as a child. This wasn’t my fault. I was just a child.
As a 50 year old woman I stand in my strength & say with confidence & a great deal of respect 4 myself, this is not my shame. Never was. Never will be #notmyshame https://t.co/DPVV7SnBPN
اسی حوالے سے نادیہ جمیل نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے کہا کہ ’میں اس واقعہ کو دنیا سے کیوں چھپاؤں؟ پاکستان میں ہزاروں بچے ریپ کا شکار ہوتے ہیں، اور ان کی لاشیں کچرے سے ملتی ہیں، کیوں؟ کیونکہ آپ جیسے لوگوں کو لگتا ہے کہ بچوں کو ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو شیئر نہیں کرنا چاہیے؟ اس قسم کی بگڑی ہوئی سوچ متاثرہ کو وہ شرم محسوس کرنے پر مجبور کرتی ہے جو ریپ کرنے والے کو محسوس کرنی چاہیے تھی۔
Secret? Thousand of Pakistani children are raped & their broken bodies found on trash heap. Why? Because people like you think children should not share their abuse? This kind of perverted thinking forces the victim 2 feel the shame that the rapist should have felt. https://t.co/t6K2A28ioD
— Nadia Jamil (@NJLahori) June 24, 2023
اداکارہ نے مزید کہا کہ اللہ نے مجھے بچوں کے ریپ سے متعلق بات کرتے کی طاقت دی ہے تاکہ اس کا شکار ہونے والے دوسرے لوگ شرمندہ نہ ہوں۔’