سب میرین ٹائٹن سانحہ، پاکستانی فنکاروں کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان میں تجارت سے وابستہ داؤد فیملی کے دو افراد کی سب میرین ٹائٹن حادثہ اور یونان میں سیکڑوں افراد کی اموات پر پاکستانی شوبز فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان کی ناگہانی موت پر صبا قمر، ماورا حسین، احمد علی بٹ اور فریحہ الطاف نے سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات لکھے ہیں۔
صبا قمر نے اندوہناک واقعے پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی دعائیں اس سانحے کے موقع پر داؤد فیملی کے ساتھ ہیں۔
ماورا حسین نے ٹویٹر پر پوسٹ کی کہ آخر انسان اتنے بے حس کیسے ہوجاتے ہیں، اللہ تعالیٰ یونان اور ٹائٹن حادثوں کے مرحومین پر رحم فرمائے۔
When did humans get so insensitive.. what I am seeing online breaks my heart.. ya Allah rehem ker.. insan to insan pe rehem nahi ker raha…
— MAWRA HUSSAIN (@MawraHocane) June 22, 2023
My deepest condolences to everyone associated to both the catastrophic incidents.. and my love to anyone… who needs it a little more…
The Dawood Family is one of the best families in Pakistan! Their contribution to education, entrepreneurship is outstanding. Just go visit the Science Museum in Karachi which they set up! Sending them love ❤️ & prayers in the times of this tragic loss. #Titan #submarino https://t.co/UMELfTKbpx
— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) June 23, 2023
فریحہ الطاف نے لکھا کہ داؤد فیملی پاکستان کا ایک بہترین تجارتی خاندان ہے اور ملک کیلئے ان کی خدمات شاندار ہیں، اس سانحے کے موقع پر میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
احمد علی نے سانحے کی خبر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور افسوسناک خبر پر مرحومین کیلئے دعائیں کی۔
یاد رہے کہ 18 جون کو بحرہ اوقیانوس میں غوطہ لگانے والی سیاحتی آبدوز میں 3 سیاحوں سمیت 5 افراد نے 20 ویں صدی کے اوائل میں غرق ہونے والے ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے کو دیکھنے کے سفر کا آغاز کیالیکن بد قسمتی سے وہ جہاز کے ملبے تک پہنچے تو ضرور لیکن مردہ حالت میں ، مرنے والوں میں پاکستانی نژاد ارب پتی تاجر شہزادہ اور اس کا 19 سالہ بیٹا سلیمان بھی شامل ہے جو کہ اس سفر پر جانے کیلئے راضی نہیں تھا، سلیمان اس سمندری سفر سے خوفزدہ لیکن اس کی موت اسے اس مقام تک لے گئی جہاں اس کی روح قبض کی جانی تھی ۔