عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرنے کو تیار، پٹرول پر لیوی 60 روپے تک کرنے کا بل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیا گیا پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی حد 50روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، وفاقی حکومت کو 60 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کا اختیار ہوگا قومی اسمبلی میں فنانس بل کی منظوری کا عمل شروع، وزیر خزانہ نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس میں ترمیم پیش کر دی، قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے ترمیم منظور کرلی.
یہ بھی پڑھیں:اہم پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا