نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بڑا ریلیف مل گیا، قومی اسمبلی سے بل منظور

Jun 25, 2023 | 15:13:PM

(24 نیوز ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد  نواز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا، قومی اسمبلی نے نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل منظور  کر لیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں قومی اسمبلی اجلاس ہوا، ضمنی ایجنڈے کے طور پر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا، قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کر لیا گیا، قومی اسمبلی نے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ جبکہ الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دینے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا، بل کی منظوری سے نوازشریف جہانگیرترین سمیت دیگر کے لئے اہلیت کی راہ ہموار ہوگئی۔ الیکشن اصلاحات بل 2017 میں ترمیم کی گئی ہیں، الیکشن ایکٹ میں نئی ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت اب نااہلی کی سزا پانچ سال ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پھر سے مہنگا؟ حکومت نے عوام کو بڑا جھٹکا دے دیا

۔۔ الیکشن ایکٹ 2023کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار صدر مملکت کے ساتھ مشاورت کے بغیر الیکشن کمیشن کو دینے کی ترمیم منظور کر لی گئی ہے۔ الیکشن ایکٹ 2023سینٹ نے چند روز قبل ہی منظور کیا تھا، الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول میں تبدیلی بھی کرسکے گا، بل نافذ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن صدر کی مشاورت کے بغیر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکے گا، الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول کےا علان اور اس میں ترمیم کا اختیار بھی حاصل ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی غیر موجودگی میں بل منظور کیا گیا ہے،  ڈاکٹرعارف علوی حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا چکے ہیں، صدر مملکت کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ نے قائم مقام صدر کا چارج سنبھال لیا، ان کی جانب سے بل پر دستخط جلد متوقع ہیں۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی کے دستخط سے بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔

دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اُمید ہے آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ ہوجائے گا،حج پر جانے والے ارکان اسمبلی نے اپنےخوداخراجات برداشت کئے،سرکاری اخراجات پر کوئی ارکان اسمبلی حج پر نہیں گیا،حج فلائٹ کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جارہی تھیں،حکومت کی جانب سے انہیں کوئی سہولت نہیں دی گئی،ملک میں ترقی کے دور کاجلد آغاز ہوگا۔ 

مزیدخبریں