(حیدر علی جان) سوات میں خوازہ خیلہ جلسے سے واپسی پر مشیروزیراعظم و صدر ن لیگ خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کے قافلے کو حادثہ پیش آیا۔
سکواڈ میں شامل پولیس وین بے قابو ہوکر امیرمقام کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ انجینئرامیرمقام حادثے میں محفوظ رہے اور حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بڑا ریلیف مل گیا، قومی اسمبلی سے بل منظور
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس وین الٹنے سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی اہلکاروں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔