لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے

Jun 25, 2023 | 18:17:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے اور لوگ باران رحمت سے لطف اندوز ہونے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق شمال مغربی ہواؤں کی لاہورر میں دھماکے دار انٹری سے گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی ،طوفان نے شہر کو جکڑ لیا ،سرمئی بادلوں نے بھی تیزی سے لاہور کا رخ کرنا شروع کر دیا،صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی طوفان کے بعد مختلف علاقوں میں تیز بارش ہو گئی، شالا مارباغ،گلشن راوی ، بند روڈ ، جی ٹی روڈ ، ملتان چونگی ،سمن آباد کے اطراف تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا،باغبان پورہ،مغل پورہ ،ہربنس پورہ میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش سے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی کے باعث گرمی کا جن بھی بھاگ گیا ،درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
دوسری جانب ماہرین کاکہناہے کہ آئندہ چند روز درجہ حرارت میں مزید کمی دیکھی جائے گی ، 25 جون سے 30 جون تک بارشوں برسانے والے سسٹم کا راج رہے گا ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید بارش کے امکانات ہیں،دن بھر کم سے کم درجہ حرارت 27اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38ڈگری تک جائے گا ،موسم کے خوشگوار ہوتے ہی شہری خوشی سے لبریزہو گئے۔
ادھرنارووال شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہیں،بارش کے برستے ہی شہر کے تمام فیڈر بند ہو گئے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، موسلادھار بارش سے شہرکی سڑکیں ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگیں، مظفرآباد اور گردونواح میں تیز ہوا اور موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ،آزاد کشمیر میں آج سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، ایس ڈی ایم اے نے ریسکیو اداروں کو خبردار کردیا،ایس ڈی ایم اے کاکہناہے کہ پری مون سون بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، بارشوں سے گرمی کی لہر میں کمی آجائے گی۔
ادھر بلوچستان کے علاقے خضدار میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش شروع ہو گئی،بارش سے گرمی کی شدت ختم اور موسم خوشگوارہو گیا۔

دوسری جانب مریدکے شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہو گئی،مریدکے بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواوں سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔

جبکہ پسرور میں بارش سے مویشی منڈی کے خیمے زمین بوس ہوگئے، نکاسی آب نہ ہونے کے باعث قربانی کے جانور پانی میں کھڑے ہیں، تحصیل انتظامیہ کے اہلکار غائب، بیوپاری اپنی مدد آپ کے خیمے درست کرنے اور نکاسی آب میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشیروزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیرمقام کے قافلے کو حادثہ

مزیدخبریں