جہانگیر ترین کی ن لیگ میں شمولیت؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا، قومی اسمبلی نے نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل منظور کر لیا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں قومی اسمبلی اجلاس ہوا، ضمنی ایجنڈے کے طور پر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا، قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کر لیا گیا، قومی اسمبلی نے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ جبکہ الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دینے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا، بل کی منظوری سے نوازشریف جہانگیرترین سمیت دیگر کے لئے اہلیت کی راہ ہموار ہوگئی۔ الیکشن اصلاحات بل 2017 میں ترمیم کی گئی ہیں، الیکشن ایکٹ میں نئی ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت اب نااہلی کی سزا پانچ سال ہو گی۔