نارووال سمیت دیگر شہروں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات،بچوں اورخاتون سمیت8 افراد جاں بحق

Jun 25, 2023 | 19:29:PM
نارووال سمیت دیگر شہروں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات،بچوں اورخاتون سمیت8 افراد جاں بحق
کیپشن: آسمانی بجلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نارووال ، شیخوپورہ اور پسرور میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں دو بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات موضع رتن پور،چانگووالی اورقانگوئی میں پیش آئے،جن میں دو بچے سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں میں دو بچے شامل ہیں ، دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،چارووں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق نارووال میں نیو لاہور روڈ گاؤں جان والی میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جان بحق ہوگئی،آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
ادھر شیخوپورہ میں بجلی گرنے کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، منڈیالہ گاؤں نزد غریب آباد شیخوپورہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، متوفی جانوروں کے باڑے کے اوپر بارش کے پانی کا نکاس ٹھیک کر رہا تھا، جاں بحق شخص کی شناخت راشد علی ولد شوکت علی عمر 40سال ساکن منڈیالہ گاؤں سے ہوئی۔
ایک اور واقعہ میں حافظ آباد روڈ چک شاہ پور نزد قبرستان آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو کے مطابق 6 افراد جنازگاہ میں بیٹھے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی آگری، آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی جبکہ باقی محفوظ رہے،شدید زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ شفٹ کر دیا،جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت محمد عاطف ولد محمد اسلم عمر37 سال جبکہ زخمی ہونیوالے کی محمد شفیق ولد محمد لطیف عمر 45سال ساکنان چک شاہ پور کے نام سے ہوئی۔
اسی طرح پسرور میں آسمانی بجلی کے 2 واقعات رونما ہوئے،آسمانی بجلی سے بھگت پورہ میں ایک پندرہ سالہ نوجوان کے جاں بحق ہوگیا، آسمانی بجلی گرنے سے بن باجوہ کا رہائشی 15 سالہ حماد شدید زخمی ہو گیا،زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی ن لیگ میں شمولیت؟