بارش، بادل، آندھی، گھٹائیں، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی کہ ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ کہاں کہاں بارش ہو گی؟ کدھر آندھی چلے گی اور کونسے علاقے سورج کی آگ برساتی کرنوں کا سامنا کریں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود رہنے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان،لکی مروت اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد ،کاکول، پشاور ، چارسدہ ، مردان ،کوہاٹ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پنجاب میں اٹک، چکوال، جہلم،راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد ،حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال،بھکر،لیہ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار ، مری گلیات سمیت صوبے کے بڑے شہروں اور گردونواح میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے، ملتان،بہاولپور،بہاولنگر ،ساہیوال اور ڈی جی خان میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو گی۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، زیارت ، لورالائی،ژوب، بارکھان، کوہلو، قلات ،خضدار ، نوشکی اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کے علاوہ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر! آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں
سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بونداباندی کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔