(24 نیوز) وفاقی وزیر مذہبی برائے امور طلحہ محمود نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ابتک کے اخراجات ذاتی خرچ سے ادا کر کے سب کے دل جیت لئے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کا احسن اقدام، وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ابتک کے اخراجات ذاتی خرچ سے ادا کردیئے، انہوں نے 14 ہزار 350 ریال ذاتی خرچ سے اکاؤنٹس آفس کو پاکستان ہاؤس میں ادا کردیئے، 10 ہزار ریال رہائش، ٹرانسپورٹ کے مکہ مکرمہ میں 4 ہزار 200 ریال، مدینہ منورہ ٹرانسپورٹ کے 150 ریال ادا کردیئے، وہ سرکاری حج پر مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، انہوں نے اضافی اخراجات کے پیسے ادا کیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان حج مشن کا مکہ مکرمہ میں منیٰ روانگی بارے اجلاس، سہولت و تعاون پر بریفنگ
وفاقی وزیر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ میں عام حاجی کی طرح آیا ہوں، اپنے تمام اخراجات خود ادا کروں گا، وزارت کا قلمدان سنبھالتے وقت اعلان کیا تھا کے نا خود فری حج کروں گا نا کسی اور کو کرنے دوں گا۔