(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہناہے کہ عمران خان کا جرم کیا ہے جو فوجی عدالتوں میں کیس چلنا چاہئے،جرم بتائیں گے تو بتاﺅں گا کہ فوجی عدالت ہو گی یا کوئی اور عدالت۔
24 نیوز کے پروگرام میں نسیم زہرا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ باتوںسے کیس نہیں بنتے ہیں اس کیلئے چارجز فریم کرنا پڑتے ہیں،ہم پہلے ہی کہہ دیتے ہیں کہ یہ کھاگیاجی پیسے،کیس ہوتا نہیں ہے،
لیگی رہنما کاکہناتھا کہ آپ انویسٹی گیشن کرتے ہیں،شواہد اکٹھے کرتے ہیں،اس کے بعد کیس بنایا جاتا ہے،ملک میں کوئی فوجی عدالت نہیں ہے ،یہاں پر ایک سمری عدالتیں ملتی ہیں فوج کے اندر، انہیں کورٹ مارشل کہتے ہیں،وہ فوجی افسران کیخلاف ہوتی ہیں ریٹائرڈ فوجی افسران کیخلاف بھی ہوئی ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اس میں کوئی ایسی سازش ہوجس میں سویلینز ملوث ہوںاس کے ساتھ ملکر کورٹ مارشل ایفیکٹ ہوتا ہے،مجھے کوئی پتہ نہیں کیا تحقیقات ہوئی ہیں،کیا جرم ہے یا کیا شواہد ہے کہ ان کیخلاف کارروائی ہوگی،اخباری خبروں پر کیس نہیں بنتاشواہد اکٹھے کرنے پڑتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کے پاس صندل خٹک کی کتنی ویڈیوز موجود؟ ٹک ٹاکر کا بڑا انکشاف