وزیر اعظم نے نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دیدی

Jun 25, 2023 | 23:42:PM
وزیر اعظم نے نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دیدی
کیپشن: شہبازشریف، نوازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دیدی،وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانونی ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں، معاون خصوصی عطااللہ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ کمیٹی میں نواز شریف کے کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا کو بھی شامل کیا گیا ہے، قانونی ٹیم نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز بنائے گی،نواز شریف کی نااہلی اور کیسز کے خاتمے کیلئے کام کو تیز بنایا جائے گا،قانونی ٹیم نواز شریف کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاست میں بڑی ہلچل،رات گئے دوبڑے رہنماﺅں کی ملاقات