(24 نیوز) حالیہ ہونے والی طوفانی بارشوں سے سخی سرور اور کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، چھوٹے بڑے برساتی ندی نالے پانی کے ریلے آنے کی وجہ سے قبائلی علاقوں کے راستے بند ہونا شروع ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کوہ سلیمان سے آنے والے برساتی ندی نالوں نے قبائلی علاقوں کے راستے منقطع کر دیے، گھروں کو جانے والے قبائلی لوگ پھنس کر رہ گئے ہیں، قبائلی لوگوں کو اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے ایک سے دوسری جگہ آنے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، زرعی رقبے بھی زیر آب آگئے جس کی وجہ سے کسان برادری نے نقصان کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پسرور میں بارش اور آندھی سے مویشی منڈی کے خیمے زمین بوس ہوگئے
واضح رہے کہ ان حالات سے نمٹنے کیلئے ندی نالوں کے روٹس پر بارڈر ملٹری پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔