چونیاں: ڈاکوؤں نے بارات کو لوٹ لیا ، مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون، دولہا اور راہ گیر شدید زخمی

Jun 25, 2024 | 00:04:AM
 چونیاں: ڈاکوؤں نے بارات کو لوٹ لیا ، مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون، دولہا اور راہ گیر شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید رضوان کاظمی) چونیاں میں ڈاکوؤں نے بارات کو لوٹ لیا ، ڈکیتی کی مزاحت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر  دی جس کے نتیجے میں دولہا سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔  

تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ آلہ آباد کی حدود سید پور روڈ پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے بارات کو لوٹ لیا ، دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک خاتون، دولہا اور ایک راہگیر شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، بارات واپس گاؤں جارہی تھی جو راستے میں ایک درجن سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے بارات کو روک کر لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دولہا ،ایک خاتون اور راہگیر کو فائر مار کر شدید زخمی کردیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا، ڈاکو  مکئی کےفصل  میں چھپ گئے،  پولیس اور ڈاکووں میں کراس فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔  

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا؛ بیٹری فیکٹری میں آتشزدگی ،20 افراد ہلاک