جمعیت علمائے اسلام نے بھی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر دی

Jun 25, 2024 | 00:28:AM
جمعیت علمائے اسلام نے بھی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام نے بھی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر دی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام درحقیقت آپریشن عدم استحکام ثابت ہو گا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ آئین تمام صوبوں کو اختیارات دیتا ہے اور ہر ادارے کے دائرہ کار کا تعین بھی کرتا ہے تو پھر اسٹیبلشمنٹ بالادستی پر بضد کیوں ہے؟ مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ ہم 300 سالہ غلامی کے خلاف جنگ کی تاریخ رکھتے ہیں، غلامی قبول نہ کرنے کی پاداش میں انگریز کے خلاف 50 ہزار سے زائد مجاہدین کو سولی چڑھا دیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ ملک میں ریاستی رٹ ختم ہوچکی ہے، کے پی کے میں رات ہوتے ہی پولیس تھانوں میں بند ہوجاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہبازشریف وزیراعظم نہیں صرف کرسی پر بیٹھ کر خوش ہے، آئین پر عمل کر کے ہی پاکستان مضبوط ہو سکتا ہے، میں نوازشریف، شہباز شریف کو چھوڑ کر آیا ہوں، سیاسی لوگوں کی مشاورت کا سلسلہ چلتا رہتا ہے، ریاست کا رویہ بے رحم ہو چکا ہے، اپنے عوام کے ساتھ دشمنوں جیسا رویہ رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ملک میں وحدت کا تصور پیش کریں، اتحاد بننا اچھی بات ہے، راستے میں تحریکیں چھوڑ دینا مناسب بات نہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - بلوچستان
ٹیگز: