بابر اعظم امریکہ سے لاہور پہنچ گئے

Jun 25, 2024 | 09:10:AM

(وسیم احمد) کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم امریکہ سے واپس لاہور پہنچ گئے۔

بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے، انہوں نے ایک ہفتہ فیملی کے ہمراہ امریکہ میں گزارا، بابر اعظم ایک ہفتہ قبل ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما نےبابراعظم سے اہم اعزاز چھین لیا

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں