افغان اوپنرز نے بابر، رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

Jun 25, 2024 | 09:39:AM
افغان اوپنرز نے بابر، رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) افغانستان کے اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمن اللّٰہ گرباز نے بابر اور رضوان کا پارٹنر شپ ریکارڈ توڑ دیا۔

افغان اوپننگ بلے بازوں نے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹنر شپ رنز بنانے والی جوڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا، افغان اوپنرز نے بنگلہ دیش کے خلاف سپر ایٹ میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا، بابر اعظم اور رضوان نے ورلڈ کپ 2021 میں 411 رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے، تاہم ابراہم اور رحمن نے اس ورلڈ کپ میں 442 رنز شراکت میں بنا لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم امریکہ سے وطن واپس پہنچ گئے

خیال رہے کہ افغان اوپننگ جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں چار ففٹی پلس شراکت کرنے والی جوڑی بھی بن گئی، دونوں کے درمیان تین سنچری شراکت بھی رہیں جو کہ ایک ورلڈ کپ ایڈیشن کا ریکارڈ ہے۔