کراچی سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں: پی ڈی ایم اے

Jun 25, 2024 | 10:05:AM
کراچی سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں: پی ڈی ایم اے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان) پی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ رواں برس کراچی سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سے زیادہ مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

رواں سال مون سون بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کردی، پی ڈی ایم اے ایڈوائزری کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے 30 سے 50 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

پی ڈی ایم اے ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ جولائی کے دوسرے کراچی میں 35 سے 75 ملی میٹر بارش متوقع ہے، جولائی کے تیسرے ہفتے کراچی میں 25 سے 35 ملی میٹر بارش کا امکان ہے، جولائی کے چوتھے ہفتے کراچی میں 45 سے 75 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی میں سورج کے وار جاری شہر آج بھی جزوی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، گزشتہ روز رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا، گزشتہ روز پارہ 42 ڈگری تک پہنچا، شہر میں اس وقت مطلع مکمل صاف تیز دھوپ کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، گرمی کی شدت 36 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ریکارڈہوا، دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 47 سے 49ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، مغربی سمت سےہوائیں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کافضائی معیار بہتر ہے، دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 12 ویں نمبر پر آ گیا، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 5ویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 87 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔