کراچی: انجینئر اتقا کے قتل کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار

Jun 25, 2024 | 10:54:AM

(جواد آصف) کراچی پولیس کی لاپرواہی یا ملی بھگت؟ انجینئر اتقا کے قتل کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔

کورٹ پولیس کی ایک اور نااہلی سامنے آ گئی، گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقاء قتل کیس کا مرکزی قاتل عدالت سے فرار ہو گیا، قاتل ظاہر کو اتقاء قتل کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں وہ فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ چھوڑنے والے محمد زبیر نے ’یوٹرن‘لے لیا

خیال رہے کہ گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقا کو گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا، ایس آئی یو پولیس نے ملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم قتل کیس میں جیل بھیجا گیا تھا، ملزم کا تعلق خضداری گروپ سے ہے۔

مزیدخبریں