پنجاب کے اسکولوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی کا اعلان

اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں،ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

Jun 25, 2024 | 12:18:PM
پنجاب کے اسکولوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی کا اعلان
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب کے اسکولوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

 وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا تھا کہ ٹیچرز کی آسانی کے لیے ہفتہ کے دن کو ہفتہ وار چھٹی قرار دے رہے ہیں۔

رانا سکندر نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں،ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، اساتذہ پرورک لوڈ زیادہ ہونے پر ہفتہ کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں پیر سےجمعہ تک تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے۔

ضرورپڑھیں:تاریخ رقم، بنگلہ دیش کو شکست دیکر افغانستان پہلی بار سیمی فائنل کھیلے گا

دوسری جانب پبلک سکولوں کیساتھ پرائیویٹ سکولزمیں بھی کھیلوں کےمقابلےمنعقدکرائےجائینگے،محکمہ تعلیم نےکھیلوں کےانعقادکیلئےپرائیویٹ سکولوں سےپلےگراؤنڈ کاریکارڈمانگ لیا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کھیلوں کےانعقادکیلئےپلےگراؤنڈکی تصاویربھجوائی جائیں،سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے درمیان ضلعی و صوبائی سطح پرکھیلوں کےمقابلےکروائےجائینگے،اسکولوں کے مابین کھیلوں کا انعقاد اگست میں کیا جائے گا۔