’میں آخری چانس ہوں‘جواد احمد نے پاکستانیوں کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)’میں آخری چانس ہوں‘برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے پاکستانیوں کو خبردار کردیا۔
برابری پارٹی کے سربراہ اور ماضی کے نامور گلوکار جواد احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ میں اس ملک کے لوگوں کے پاس آخری چانس ہوں کیوں کہ پھر مجھ جیسا کوئی بندہ عوام کو نہیں ملے گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں ان کو کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ میں اس ملک کے پاس آخری چانس ہو کیوں کہ میں جوکام کررہا ہوں وہ بہت مشکل کام ہے اور اس کی 3 وجوہات ہیں۔
جواد احمد نے اپنے دعوے کے پیش نظر 3 وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی وجہ یہ کہ میں مشہور آدمی ہوں جسے کروڑوں لوگ جانتے ہیں، دوسری وجہ یہ ہےکہ میں ایک ایسی سیاسی پارٹی بنا چکا ہوں جوکہ پورے پاکستان میں مقبول ہے، تیسری وجہ میں ایک ایسی سلیبرٹی ہوں جس نے پاکستان میں سیاسی جماعت قائم کی مجھ سے پہلے کبھی کسی سلیبرٹی نے سیاسی جماعت نہیں بنائی۔
ضرورپڑھیں:بھارتی فلموں کی آفرز کو کیوں ٹھکرایا؟مہوش حیات نے بڑا انکشاف کر دیا
جواد احمد کا کہنا تھا کہ میری سیاسی جماعت ایسی انقلابی جماعت ہے جو کہ عام لوگوں کی پارٹی ہے، سیاسی جماعت بناناآسان کام نہیں ، سیاسی جماعت بنانے کیلئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے، لوگ آپ کو برابھلا کہہ سکتے ہیں جس سے آپ کی عزت پر بھی حرف آتا ہے۔میرے جیسا بندہ دوبارہ نہیں آئے گا کیوں کہ جو کام میں کررہا ہوں وہ بہت مشکل کام ہے، میں اس ملک کے لوگوں کے پاس آخری چانس ہوں، اس کے بعد ویسے ہی ملک نے ٹوٹ جانا ہے اور اس کے حصے ہو جانے ہیں اس ملک کو اشرافیہ نے کھاجانا ہے۔