درخواستیں کیوں زیرالتوا ہیں؟ اس کا جواب عدالت دے، وکیل تو نہیں دے سکتا،وکیل مخدوم علی خان

Jun 25, 2024 | 14:01:PM
درخواستیں کیوں زیرالتوا ہیں؟ اس کا جواب عدالت دے، وکیل تو نہیں دے سکتا،وکیل مخدوم علی خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق اپیلوں پر دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ عوام کے حقوق کو کبھی اہمیت نہیں دی گئی،ہمیں درخواستگزاروں نے بتایاکہ اہم درخواستیں زیرالتوا ہیں،وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ درخواستیں کیوں زیرالتوا ہیں؟ اس کا جواب عدالت دے، وکیل تو نہیں دے سکتا،سیاسی جماعت اگر خواتین یا اقلیتی نشستو ں کیلئے لسٹ نہیں دیتی تو کیا پارلیمنٹ میں سیٹ خالی رکھی جائیگی؟انتخابات میں سیاسی جماعت ہی صرف سیٹ جیت سکتی ہے۔

وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ کوئی نہیں کہتا کہ ووٹرز سے ان کا حق چھین لیا جائے گا، جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ خواتین کی نمائندگی کو کیسے نظرانداز کیا جا سکتا ہے؟اقلیتوں اور خواتین کو نمائندگی دینا اصل مقصد ہے،وکیل مخدوم علی خان نےکہاکہ آئین میں ہر لفظ کو ایک معنی دینا ضروری ہے، آئین میں الیکشن میں منتخب ہونے کا لفظ لکھا ہے،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ صدر، سینیٹ سب کے انتخابات کیلئے الگ الیکٹوریٹ دیا گیا ہوتا ہے،آپ مجھے دکھا دیں کہ کوئی الیکشن ہورہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اگر چھوٹی باتوں میں پھنس گئے تو دیگر کو سن نہیں پائیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آج ہی دلائل ختم کرنے ہیں، وکیل نے کہاکہ جب کوئی سیاسی جماعت سیٹیں جیتے تو انتخابات میں جیت کا معلوم ہوتا ہے،جیتنے والی سیاسی جماعتوں میں آزاد امیدوار شامل ہوتے ہیں، جس سیاسی جماعت کے پاس سیٹ ہی نہیں وہاں آزاد امیدوار شامل نہیں ہو سکتے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ایک سیاسی جماعت کے منشور میں اقلیتیں شامل نہیں تو اقلیتوں کی لسٹ نہیں دی جائیگی،اگر خواتین یا اقلیتوں کی لسٹ نہیں دی گئی تو اثرات تو ہوں گے،اگر پرائز بانڈ خریدا ہی نہیں تو پرائز بانڈ نکل کیسے  آئے گا؟خریدنا تو ضروری ہے ناں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ عوام کے حقوق کو کبھی اہمیت نہیں دی گئی،ہمیں درخواستگزاروں نے بتایاکہ اہم درخواستیں زیرالتوا ہیں،وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ درخواستیں کیوں زیرالتوا ہیں؟ اس کا جواب عدالت دیں، وکیل تو نہیں دے سکتا،سیاسی جماعت اگر خواتین یا اقلیتی نشستو ں کیلئے لسٹ نہیں دیتی تو کیا پارلیمنٹ میں سیٹ خالی رکھی جائیگی؟انتخابات میں سیاسی جماعت ہی صرف سیٹ جیت سکتی ہے،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ سیاسی جماعت کون کونسی ہیں؟وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ مخصوص نشستوں کی لسٹ دینے والی سیاسی جماعت کہلاتی ہے،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ یعنی جو لسٹ نہیں مہیا کرتی تو اسے سیاسی جماعت نہیں کہیں گے۔