سرکاری اداروں کے خسارے کہاں تک پہنچ گئے؟ رپورٹ جاری

Jun 25, 2024 | 14:59:PM
سرکاری اداروں کے خسارے کہاں تک پہنچ گئے؟ رپورٹ جاری
کیپشن: سرکاری اداروں کے خسارے کہاں تک پہنچ گئے؟ رپورٹ جاری
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) سرکاری اداروں کے خسارے نقصانات 905 ارب تک پہنچ گئے، وفاقی ریاستی ملکیتی اداروں کے مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری اداروں کے خسارے نقصانات 905 ارب تک پہنچ گئے، 2021-22 میں سرکاری اداروں کے نقصانات 703 ارب روپے تھے، مالی سال 2022-23 میں سرکاری اداروں کے نقصانات میں 23 فیصد اضافہ ہوا، سرکاری اداروں کے اثاثہ جات کی ملکیت 35 ہزار 218 ارب روپے رہی، سرکاری ادروں کی لائیبلیٹیز 29 ہزار 721 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے  انکار کر دیا

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ توانائی کے شعبہ میں 304 ارب کے نقصانات ہوئے، حکومت نے توانائی سمیت کئی اداروں کو 1021 ارب روپے کی مالی مدد دی، سرکاری اداروں کو 223 ارب روپے کی گرانٹس، 403 ارب روپے کی سبسڈیز دی گئیں، سرکاری اداروں کو 128 ارب روپے کا قرض اور 267 ارب روپے کی ایکویٹی دی گئی، تقسیم کار کمپنیوں سمیت توانائی شعبے  پر 759 ارب روپے خرچ کئے گئے، 10 سال میں ریلویز، این ایچ اے کے نقصانات 5 ہزار 595 ارب سے تجاوز کر گیا۔

خساروں سے پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا کہ خسارے کی وجہ سے گردشی قرضہ 4 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا، گزشتہ مالی سال بعض سرکاری اداروں نے 703 ارب منافع بھی کمایا، اس کے نتیجے میں نیٹ نقصانات 202 ارب روپے کی سطح پر آگئے، سرکاری اداروں کے اثاثوں کی بک ویلیو 35 ہزار 218 ارب روپے رہی، سرکاری اداروں کے ذمہ واجبات 20 فیصد اضافہ سے 29 ہزار 721 ارب ریکارڈ کیے گئے۔