پنجاب میں جان بچانے والی 10 ادویات جعلی ہونے کا انکشاف

Jun 25, 2024 | 16:18:PM

(زاہد چودھری) پنجاب میں جان بچانے والی 10 ادویات جعلی ہونے کا انکشاف ہو گیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے جعلی ادویات کے جعلی بیجز کا استعمال فوری روک دیا، پاؤڈر اموکس 500، نیوٹری کیئر سیرپ کے بیجز جعلی پائے گئے، ویلوسیف کیپسول 500، پائیوڈین سلوشن 60 ملی لیٹر ، پائیوڈین سلوشن 450ملی لیٹر کے بیج جعلی پائے گئے، ٹینزو  0.5 انجکشن، ڈائی ڈوون 10 ملی گرام  ٹیبلٹ بھی جعلی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ’’کم لاگت قابل تجدید شمسی توانائی ہر شہری تک پہنچائیں گے‘‘

علاوہ ازیں ڈوفاسٹون 10ملی گرام ٹیبلٹ،  سیفسپین 400ملی گرام کیپسول کا ایک بیچ بھی جعلی نکلا، فینوبار 30 ملی گرام ٹیبلٹ کا ایک بیج بھی لیب ٹیسٹ میں جعلی پایا گیا۔

خیال رہے کہ جعلی ادویات انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔

مزیدخبریں