ڈیوڈ وارنر تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر 

Jun 25, 2024 | 17:58:PM
ڈیوڈ وارنر تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر 
کیپشن: ڈیوڈ وارنر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آسٹریلیا کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنیشنل کیرئیر اختتام کو پہنچ گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا، وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےبعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کیرئیر کا آخری میچ تھا،  ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کےخلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

آسٹریلوی بیٹر نے 110 ٹی ٹوئنٹی میچز، 161 ون ڈے کرکٹ اور 112 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ