سلمان خان شادی کیوں نہیں کر رہے ؟ سپرسٹار کے والد نے وجہ بتا دی

Jun 25, 2024 | 18:00:PM

(24 نیوز)بھارتی سپر سٹار سلمان خان   اتنی عمر ہونے کے باوجود  شادی نہیں کر رہے جس کیلئے ان  کے مداح کافی پریشان نظر آتے ہیں اور ہر کوئی اس کی معقول وجہ کا پوچھتا ہے، جس کا جواب اب ان کے والد  نے دے دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے ایک انٹرویو  میں  بتایا کہ سلمان خان نے کہا تھا کہ وہ شادی تب کریں گے جب انہیں کوئی مل جائے گا کیوں کہ وہ چاہتے ہیں یہ ان کی پہلی اور آخری شادی ہو،سلمان خان کے شادی نہ کرنے کے سوال پر ان کے والد سلیم خان  نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سلمان جلدی تعلق بنالیتے ہیں لیکن اسے آگے بڑھانے( نام دینے ) میں ہچکچاتے ہیں کیونکہ وہ اُس لڑکی  میں  ان خصوصیات اور صلاحیتوں کو تلاش کرتے ہیں جو ان کی والدہ میں ہیں۔

 سلیم خان نے کہا کہ سلمان فطرتاً سادہ مزاج ہیں، آسانی سے کسی کی طرف مائل ہوجاتے ہیں لیکن  شادی کی ہمت نہیں رکھتے  کیوں کہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ ان سے شادی کرنے والی  عورت اُن کی ماں کی طرح پورے خاندان کو سنبھال سکے گی یا نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ  وہ جس لڑکی سے شادی کریں تو وہ اپنا وقت اور توجہ اپنے شوہر اور بچوں کو ایسے ہی دے جیسے اُن کی ماں نے دی،سلمان کی خواہش ہے کہ اُن کی بیوی  ایسی ہو جو شوہر اور بچوں کے لیے کھانا پکائے، گھر کی تمام ذمہ داریوں کو سنبھالے لیکن آج کے دور میں ایسی عورت ملنا آسان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر سستا، یورو اور پاؤنڈمہنگا

مزیدخبریں