وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو رہا کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) افغانستان اور عراق جنگوں سے متعلق امریکی راز فاش کرنے والے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو برطانوی عدالت نے رہا رک دیا ۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جولین اسانج کی اہلیہ سٹیلا نے سماجی کارکنوں کی جانب سے مہم چلانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے شوہر کی رہائی کی تصدیق کی،ایکس سابقہ ٹویٹر پر ایک بیان میں سٹیلا نے پوسٹ کیا کہ ’جولین آزاد ہو گئے‘،انہوں نے کہا کہ وہ مشرقی لندن میں بیلمارش کی سخت سیکیورٹی والی جیل سے نکل آئے ہیں، عدالتی دستاویزات کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے رہائی کے بدلے فوجی راز افشا کرنے کے لیے امریکی عدالت میں اعتراف جرم پر رضامندی ظاہر کی۔
جولین اسانج پر افغانستان اور عراق کی جنگوں سے متعلق امریکی فوجی راز افشا کرنے کا الزام ہے، جولین اسانج نے بیلمارش کی سخت سکیورٹی والی جیل میں 1901 دن گزارے، وکی لیکس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسانج کو لندن میں ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے اور دوپہر کو ان کو سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر لایا گیا جہاں سے وہ ایک طیارے میں سوار ہوئے اور برطانیہ سے روانہ ہوئے۔
میڈیا فریڈم تنظیم نے کہا ہے کہ نچلی سطح سے حمایت سے لے کر سیاسی رہنماؤں اور اقوام متحدہ تک مسلسل مہم نے ’امریکی محکمہ انصاف کے ساتھ طویل عرصے تک بات چیت کو ممکن بنایا‘، جس کے نتیجے میں ایک معاہدہ ہوا،میڈیا فریڈم تنظیم نے کہا ہے کہ معاہدے کو ابھی تک باضابطہ طور پر حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈی ایل ایس میتھڈ کے موجد فرینک ڈک ورتھ انتقال کرگئے