ندایاسر نے حج تصاویر پر ٹرولنگ کرنے والوں کیلئے اہم بیان جاری کر دیا

Jun 25, 2024 | 21:19:PM

(24نیوز)مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے حج تصاویر  پر ٹرولنگ کرنے والوں کیلئے اہم بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ندایاسر نے اپنے شوہر کے ہمراہ اس سال فریضہ حج کی سعادت کی اور زندگی کے ان یادگار لمحات کو اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا کی زینت بنایا تو اس پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا، جہاں ان کے چاہنے والوں نے جوڑے کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے تو وہیں کچھ لوگوں نے ٹرولنگ  کی اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارندا یاسر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کے شوہر سوال کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں ہماری حج کی تصاویر دیکھ کر ٹرول کرتے ہیں ان کے بارے میں کیا کہیں گے، جس پر اداکارہ ندا یاسر نے بڑی خوبصورتی سے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اللہ ہدایت دے ان کو، وہ ان تصویروں سے کچھ سیکھ لیں،ندایاسر کا کہنا تھا کہ ٹرول کرنے والوں کو بھی اپنے ضروری کام چھوڑ کر اس ضروری کام کو سرانجام دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مزیدخبریں