ثانیہ مرزاحج کی ادائیگی کے بعد ملک واپس پہنچ گئیں

Jun 25, 2024 | 22:36:PM
ثانیہ مرزاحج کی ادائیگی کے بعد ملک واپس پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا والد، بہن اور بہنوئی کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس بھارت پہنچ گئیں۔

ثانیہ مرزا آج صبح کی فلائٹ سے اپنی فیملی کے ہمراہ واپس اپنے گھر پہنچی ہیں، ثانیہ مرزا کی والدہ نے بیٹیوں اور شوہر کی واپسی پر ایئرپورٹ پر بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ساتھ حج کی مبارکباد دیتے ہوئے اُنہیں گھر میں خوش آمدید کہا ہے،تصویر میں ثانیہ مرزا، اُن کے والد، بہن اور بہنوئی کو اس خوشی کے موقع پر ہار پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ثانیہ مرزا اور اُن کی بہن انعم نے سیاہ رنگ کے عبائے زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ساتھ میں مکمل حجاب کیا ہوا ہے،یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی سوشل پر سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش تھیں،ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بیٹی کی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی ہے۔