سوناکشی سنہا کی پھپھو نے شادی میں کیوں شرکت نہ کی ؟جانیے

Jun 25, 2024 | 22:44:PM

(24نیوز) بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا مسلمان اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ شادی کی تقریب سے خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ وہیں سوناکشی سنہا کی شادی پر پاکستان میں موجود ان کی پھپھو کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بھتیجی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی بیٹی اور سیاستدان اعجاز الحق کی بہن ’زین ضیاء‘ نے اس حوالے سے بتایا کہ بھارت اداکار شتروگھن سنہا نے انہیں بہن بنایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے میں سوناکشی سنہا کی پھپھو ہوں۔ زین ضیا کا کہنا تھا کہ انہیں سوناکشی کی شادی کا کارڈ موصول ہوا تھا مگر حالات بہتر نہ ہونے کے باعث شادی میں شرکت نہیں کرسکی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا اپنی بھتیجی کی شادی میں جانے کی اور اسے حقیقی دلہن بنے دیکھنے کی بہت خواہش تھی۔

 زین ضیا نے کہا کہ میری سوناکشی سنہا کی شادی میں شرکت تو نہیں ہوسکی لیکن میری نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوناکشی کے شوہر ظہیر اقبال مسلمان ہیں تو میری دلی خواہش ہے کہ وہ بھی مسلمان ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ندایاسر نے حج تصاویر پر ٹرولنگ کرنے والوں کیلئے اہم بیان جاری کر دیا

مزیدخبریں