(24 نیوز) بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی خوراک کا ٹیکہ لگوایا لیا-
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کی معلومات 61 سال کے سنجے دت نے خود سوشل میڈیا پر ویکسین لگواتے ہوئے اپنی ایک فوٹو شیئر کر کے اپنے پرستاروں کو دی ہے- اپنے ٹویٹر پیغام کےساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹرز اور انکی پوری ٹیم کو شکریہ بھی کہا- اداکارسنجے دت نے ممبئی کے بی کے سی جمبو ویکسی نیشن سنٹر میں کورونا ویکسین کا یہ پہلا ڈوز لگوایا ہے-
سنجے دت نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کا ٹیکہ لگوایا
Mar 25, 2021 | 09:11:AM