ٹی-20 رینکنگ ۔۔ بلے بازی میں بابراعظم تیسرے ، کوہلی چوتھے نمبر پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی-20 انٹرنیشنل کی رینکنگ کی نئی ترتیب دیدی ہے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 892 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ دوسرے مقام پر قابض ایرون فنچ کے 830 پوائنٹ ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم 801 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں جبکہ بھارتی کپتان ورات کوہلی رینکنگ کی بلے بازی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی رینکنگ میں ورات کوہلی کو ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ جبکہ نائب کپتان روہت شرما بھی چھلانگ لگاتے ہوئے 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف فائنل ٹی-20 مقابلے میں 34 گیندوں میں 64 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ کپتان ورات کوہلی نے ٹی-20 سیریز میں سب سے زیادہ 231 رن بنائے۔ کوہلی نے پلیئر آف دی سیریز کاخطاب بھی اپنے نام کیا۔ سیریز میں ان کا اوسط 115.50 رہا۔ ہندوستانی کپتان نے سیریز میں 3 نصف سنچری لگائی۔ بھارتی وکٹ کیپر بلے باز لوکیش راہل کو ایک مقام کا نقصان اٹھانا پڑا۔ وہ اب چوتھے نمبر سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی ٹیم نے پانچ ٹی-20 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 2-3 سے شکست دی ہے۔ آئی سی سی ٹی -20 رینکنگ میں بھارت کو اس سے دو پوائنٹ کا فائدہ ہوا ہے۔ دوسرے نمبر پر قابض بھارتی ٹیم اب انگلینڈ سے صرف دو پوائنٹ سے پیچھے ہے۔ اس سیریز سے پہلے 275 ریٹنگ کے ساتھ رینکنگ میں انگلینڈ نمبر ایک پر جبکہ بھارت 268 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔ حالانکہ سیریز ہارنے کے باوجود انگلینڈ نمبر ون بنا ہوا ہے، لیکن اس کے تین ریٹنگ پوائنٹ کم ہو گئے ہیں جبکہ بھارت کو دو پوائنٹ کا فائدہ ہوا ہے۔ ہندوستان کی ریٹنگ بڑھ کر 270 ہوگئی ہے اور انگلینڈ کی کم ہو کر 272 ہوگئی ہے۔