آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف کی جاری پريس ريليز ميں کہا گيا ہے کہ سرکاری اداروں کی مینجمنٹ اور پاؤر سیکٹر میں ریکوری بہتر کی جا رہی ہے۔ گردشی قرضے کے مینجمنٹ پلان اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے مالی بہتری آئے گی۔آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کيا اور ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی جلد تکمیل کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالیاتی کارکردگی بہتر رہی جبکہ مالی اہداف کی تکمیل کا انحصار جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس میں اصلاحات پر ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت زیادہ تر شرائط پوری کیں۔ کرونا وباء کی وجہ سے پاکستانی معیشت کے لیے چیلنجز برقرار ہیں البتہ پاکستانی اتھارٹیز نے قرض پروگرام کے تحت تسلی بخش پیش رفت کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ایک ارب 45 کروڑ ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں جبکہ 6ارب ڈالر کا قرض پروگرام ایک سال کے وقفے کے بعد باقاعدہ بحال کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 16 فروری کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پایا تھا۔ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے رقم جاری کی جانے تھی۔