کورونا کی تیسری لہر شدید،،،ریکارڈ 4 ہزار نئے کیسز ،،اموات 14 ہزار سے متجاوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک بھر میں برطانوی ساختہ کورونا وائرس تباہی مچانے لگا۔ 24 گھنٹوں میں مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 28 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 988 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 99 لاکھ 34 ہزار 373 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 858 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 946 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 5 ہزار 314، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 815، خیبر پختونخوا میں 81 ہزار 787، بلوچستان میں 19 ہزار 395، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 977، اسلام آباد میں 53 ہزار 684 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 63 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 28 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 99، سندھ میں 4 ہزار 482، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 246، اسلام آباد میں 554، بلوچستان میں 205، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 339 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اب تک 5 لاکھ 88 ہزار 975 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 587 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔