(24 نیوز)صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں سوتیلی ماں نے جلاد بن کر معصوم بچے کو خوب تشدد کا نشانہ بنا کر جسم پر گرم پانی ڈال دیا،بچہ بری طرح جھلس گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ایک سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچے تیمور پٹھان پر بیہمانہ تشدد کرکے گرم پانی جسم پر پھینک دیا ،جسم پر گرم پانی پھینکنے سے بچہ بری طرح جھلس کر زخمی ہوگیا۔ اس خوفناک واقعے کا ڈی آئی جی لاڑکانہ نے نوٹس لے لیا ہے ۔