(24 نیوز)عالمی وبا کوروناوائرس کے بعد بھارت میں’’ ڈبل میوٹنٹ‘‘ نامی ایک نیا وائرس سامنے آنے سے کھلبلی مچ گئی۔ بھارتی ریاست مہارا شٹر میں نئے وائرس کے 200 سے زائد کیسز کاانکشاف ہوا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے وائرس کی شدت پر تحقیق جاری ہے ۔کورونا کے مسلسل بڑھتے کیسز کے پیش نظر بھارت نے برطانیہ اور برازیل کو عارضی طور پر ایسٹرازینیکا ویکسین کی برآمدات روک دیں ہیں، تاہم بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ملک میں ویکسین کی اشد ضرورت ہے۔دوسری جانب برطانوی ویکسین ایسٹرازینیکا کے موثر ہونے کی شرح میں تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی جانچ کے نتیجے میں ایسٹر زینیکا کے 79 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ، امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین 76 فیصد موثر ہے۔