برفانی تودہ گرنے سے 5 افراد دب گئے،3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آزادکشمیر کی وادی نیلم میں برفانی تودہ گھرپر گرنے کے نتیجے میں5 افراد دب گئے، تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گھر پر تودہ گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے ماں اور دوبچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق سرگن کے گاؤں نیلم میں گزشتہ رات مکان پر برفانی تودہ گرگیا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد دب گئے جن میں سے ماں اور دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر 2 بچوں کی تلاش کے لئے اہل علاقہ کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ نہیں پہنچیں اسلئے مقامی افراد امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔