آئی ایم ایف کا پاکستان کی غلط رپورٹنگ پر سخت ایکشن 

Mar 25, 2021 | 15:28:PM

(24 نیوز)پاکستان نے آئی ایم ایف کو غلط اعدادو شمار پیش کردیئے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کی غلط رپورٹنگ کا سخت ایکشن لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ستمبر 2019 میں پہلے جائزہ مذاکرات کے دوران سرکاری گارنٹیز کے غلط اعدادوشمار دیئے۔ پاکستان نے بتایا 2016 کے بعد سے سرکاری گارنٹیز کی شرط 55 ارب روپے کے مارجن سے پوری کرلی گئی ہے۔نظر ثانی ڈیٹا میں بتایا گیا ستمبر 2019 تک سرکاری گارنٹیز کی شرط 357 ارب روپے کے مارجن سے پوری کی گئی۔ غلط اعداد وشمار دینے پر آئی ایم ایف نے پاکستان کی غلط رپورٹنگ کا سخت ایکشن لیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق سرکاری گارنٹیز پر غلط رپورٹنگ قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سرکاری گارنٹیز کی درست رپورٹنگ کی یقین دہانی کرائی ہے ۔پاکستان نے ڈیبٹ پالیسی کوآرڈی نیشن کواضافی ذمہ داریاں دی ہیں ۔پاکستان نے سرکاری گارنٹیز اور قرض کو چیک کرنے کے لیے ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ بجٹ میں نئی سرکاری گارنٹیز کی لسٹ جاری کی جائے گی ،سرکاری اداروں میں عدم رابطے کی وجہ سے غلط ڈیٹا فراہم کیا گی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ 
پاکستان کے بھر پور اقدامات کے باعث اس معاملے پر رعایت دی جارہی ہے۔

مزیدخبریں