اختلافات ختم۔۔برف پگھل گئی ۔۔ پی ڈی ایم میں دھرنے پر اتفاق

Mar 25, 2021 | 15:30:PM

(24نیوز)اختلافات ختم ۔۔ برف پگھل گئی ۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے استعفوں کے بغیر دھرنے پر اتفاق  کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ متعدد بار ٹیلیفونک رابطے اور سرتوڑ کوششوں کے بعد پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آچکی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے دھرنے سے قبل استعفے نہ دینے کے موقف کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔10 روزہ دھرنے کو طویل المدتی احتجاج میں بدلنے کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب اختلافات کی شکار اپوزیشن میں رابطے بھی بحال  ہوگئے ہیں ۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما  قمر زمان کائرہ وفد لیکر مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ پہنچنے  جہاں لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے ان کا استقبال کیا۔  دونوں رہنماؤں نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے اور کارکنوں کو ساتھ لے جانے کی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں