جائیداد  تنازعے پر باپ نے بیٹے ، بہو اور انکےدو بچوں کو قتل کر دیا

Mar 25, 2021 | 15:54:PM
جائیداد  تنازعے پر باپ نے بیٹے ، بہو اور انکےدو بچوں کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں جائیداد کے تنازعے پر گھروالوں کو  موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعات میں مسلسل  اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، ایسے خوفناک واقعات عدم برداشت کی واضح مثال بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جائیداد کے تنازعے پر ایک اور واقعہ آج سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے نواحی گاؤں کوٹلی کوکیاں میں رونما ہوا، جہاں جائیداد کے تنازعے پر چار افراد کو قتل کردیا گیا ہے، قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں عدنان، اسکی بیوی اور دو بچے شامل ہیں، مقتول عدنان اور اس کے والد کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، چاروں افراد کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عدنان کے والد نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی کررکھی تھی، جس کے باعث آئے روز گھر میں جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ قتل کرنے کےبعد  مقتول عدنان کا والد وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ پولیس ملزم کی گرفتاری  کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔