کورونا ویکسین کی نجی شعبے کے ذریعے امپورٹ ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومت کا موقف غلط قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کورونا ویکسین کی نجی شعبے کے ذریعے امپورٹ میں ڈرگ پرائسنگ پالیسی کی دھجیاں اڑائے جانے کا انکشاف۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومت کا موقف غلط قرار دیتے ہوئے وزارت صحت کو ایک اور خط لکھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی نجی شعبے کے ذریعے امپورٹ کا فیصلہ دباﺅ میں آ کر کیا گیا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وزارت صحت کے جواب کو غیرموزوں اور خلاف قواعد قرار دیدیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی کےمطابق کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین نہیں کیاگیا۔ نجی شعبے کو کورونا ویکسین کی قیمت 8849روپے دی گئی ہے۔
ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے تحت بھی پاکستان میں کورونا ویکسین کی قیمت 89فیصد اضافی مقرر کی گئی۔ حکومت یہ بتائے کہ پاکستان نجی شعبے کو امپورٹ کی اجازت کیوں دینا چاہتاہے۔ حکومت کا موقف غلط ہے کہ عدالت نے کورونا ویکسین کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دی ۔