24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 247 نئے کیسز ، 4 مریض انتقال کرگئے،مراد علی شا ہ

Mar 25, 2021 | 17:17:PM

(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8506 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بتا یا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 247 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 4 مریض انتقال کرگئے ۔ اموات کی مجموعی تعداد 4486 ہوچکی ہے ۔آج مزید 152 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 255399 ہوچکی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اب تک 3242050 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ۔ اب تک 264061 کیسزرپورٹ ہوچکے ۔اس وقت 4176 مریض زیر علاج ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:این اے249 ضمنی انتخاب،،، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم آمنے سامنے !!!

مزیدخبریں