مریم نواز کی پیشی پر نقص امن کا خدشہ، سکیورٹی کیلئے رینجرز مہیاکردی، شہزاداکبر

Mar 25, 2021 | 17:31:PM

(24 نیوز)مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر کاکہناہے کہ مریم نواز کی پیشی پر نقص امن کا خدشہ ہے،شریف خاندان کیخلاف جب بھی کسی ادارے نے کام کیا تو انہوں نے دھمکیاں دیں ،یہ چاہتے ہیں کہ ان سے کوئی ادارہ سوال نہ پوچھے، پہلے بھی مریم نواز نے جتھوں کے ساتھ نیب پر حملہ کیاتھا۔
شہزاداکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اداروں کاتحفظ کرنا حکومت کا فرض ہے،وفاقی حکومت نے سکیورٹی کیلئے رینجرز مہیا کردی ہے،ان کاکہناتھا کہ کورونا پھیل راہ ہے ہم جتھوں کو آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
مشیر داخلہ و احتساب نے کہاکہ چینی کے سٹہ بازوں کےخلاف بڑاآپریشن کیا،ایف آئی اے نے 2روزمیں کارروائیاں کی ہیں،جس گروہ کوپکڑاگیااس کےلئے لفظ مافیابہت چھوٹاہے،ذخیرہ اندوزرمضان سے پہلے چینی کے ریٹ بڑھاناچاہتے تھے،ان کاکہناتھا کہ چینی کبھی70 اورکبھی100روپے ہوجاتی تھی جبکہ چینی کی تیاری 3 سے 4ماہ میں ہوجاتی ہے،4ماہ میں پورے سال کیلئے چینی تیارہوجاتی ہے،حکومتی اقدامات کے اثرات آنے والے دنوں میں دیکھیں گے،دیکھناہوگاوہ کون سی قوتیں ہیں جوقیمتوں کے اتارچڑھاؤمیں ملوث ہیں،انہوں نے کہاکہ براڈشیٹ رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: جائیداد تنازعے پر باپ نے بیٹے ، بہو اور انکےدو بچوں کو قتل کر دیا

مزیدخبریں