مریم نواز سے اظہار یکجہتی ، عبدالغفور حیدری نے کارکنوں کو اہم پیغام دیدیا

Mar 25, 2021 | 17:53:PM

(24 نیوز)جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ہم احتساب کے قائل ہیں جس نے ملک و قوم اور قومی دولت کو نقصان پہنچایا بھرپور ایکشن ہونا چاہئے مگر یکطرفہ احتساب کیخلاف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ صرف اپوزیشن کا احتساب ہورہاہے کہیں پانامہ پر اقامہ نکل آتاہے۔اگر احتساب کرنا ہے تو حکومت کے لوگوں مالم جبہ، آٹا چینی چور نظر نہیں آتے،صرف اپوزیشن کی پگڑیاں اچھالنے کےلئے احتساب کیاجاتاہے جسے نہیں مانتے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے مطابق نیب کے سامنے پیش ہونا اپنی توہین ہے۔ عدالت کا منصب سب کو برابر انصاف فراہم کرناہے، حکمران نالائق نااہلوں نے ڈھائی سالوں میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی، عب،مزدور ڈاکٹر وکلاسے انجینئرز تک سب نے احتجاج کیا۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد حکمران اقتدار کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔آئی ایم ایف پر سینیٹ الیکشن میں اور حفیظ شیخ پرعدم اعتماد کیاگیا، اس حالات پر حکومت کے پیچھے کھڑے ہونا قومی جرم ہے۔چاہتے ہیں صاف شفاف الیکشن ہوں معلوم ہو جو ووٹ مل رہا وہ محفوظ ہے تب ملک ترقی کرے گا۔
 عبد الغفور حیدری نے مزید کہا کہ کارکن صبح ساڑھے نو بجے ماڈل ٹاﺅن پہنچ جائیں۔ فضل الرحمن کہتے ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی ایوان بالا بھی اس سے نہ بچ سکا ۔حکومت کو خطرہ کس چیز کاہے آزادی مارچ ملین مارچ کئے تو کوئی گملہ نہیں ٹوٹا۔ اگر مریم نواز سے اظہار یکجہتی کریں گے تو کون سا آسمان ٹوٹ جائے گا ۔

مزیدخبریں