چین سے کورونا ویکسین کی آمد کے شیڈول میں تبدیلی

Mar 25, 2021 | 18:21:PM
چین سے کورونا ویکسین کی آمد کے شیڈول میں تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین سے کورونا ویکسین کی آمد کے شیڈول میں تبدیلی ہو گئی،ویکسین آمد کے شیڈول میں تبدیلی ناگزیر وجوہات پر ہوئی ۔
 ذرائع وزارت صحت کاکہناہے کہ کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ30 مارچ کواسلام آبادآئے گی ،ویکسین کی چوتھی کھیپ 26 مارچ کو اسلام آبادپہنچناتھی ۔
ذرائع کے مطابق کین سائنو ویکسین کی 60ہزار ڈوز کمرشل فلائٹ پر پہنچے گی ،ذرائع وزارت صحت کاکہناہے کہ ویکسین کی پانچویں کھیپ31 مارچ کو آئے گی ،چین سے پانچویں کھیپ سائنو فارم کورونا ویکسین کی آئے گی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ چین سے 10 لاکھ ڈوزکی ایک کھیپ بھجوانے کی اپیل کی گئی ہے ،چین سے تاحال کورونا ویکسین کی تین کھیپ پاکستان آچکی ہیں ،ذرائع کاکہناہے کہ چین پاکستان کو کورونا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں عطیہ کرچکا ہے،کین سائنو سے سنگل ڈوز 60ہزارویکسین کی خریداری کی گئی جبکہ سائنو فارم سے ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں خریدی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر27 کروڑ50 لاکھ ڈالرز کااضافہ