خفیہ ووٹ آئینی حق ہے،ہرکسی کاحق ہے وہ جسے چاہے ووٹ دے،وزیراعلیٰ سندھ 

Mar 25, 2021 | 18:39:PM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہناہے کہ خفیہ ووٹ آئینی حق ہے،ہرکسی کاحق ہے وہ جسے چاہے ووٹ دے،شہریارشرنے خودپی ٹی آئی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکارکیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر کے صاحبزادے احمد علی مہر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، فریال تالپور ،سہیل انور سیال سمیت دیگر شریک ہوئے،مراد علی شاہ نے پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کا وزیراعلیٰ ہوں مجھے پیپلزپارٹی نے اس عہدے پر رکھا ہے ،عدالتی فیصلے پر کئی لوگ تبصرہ کررہے ہیں، عدالت کا فیصلہ مسئلے کو حل کرنے میں معاون نہیں ہوگا،سندھ حکومت مسئلے کے حل کیلئے کاوشیں کرے گی 
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سٹیٹ بینک کوخودمختاربنانے کے قانون کی مذمت کرتاہوں،سٹیٹ بینک کوخودمختاربنانے کاقانون عوامی مفادکیخلاف ہے،ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی میں اظہاررائے پر کوئی پابندی نہیں ہے ،پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ۔
 واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی محمد مہر زندگی کے آخری ایام تک جی ڈی اے میں شامل رہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے کورونا ویکسین کی آمد کے شیڈول میں تبدیلی

مزیدخبریں